بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا ہے، لیا نہیں گیا، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا ہے، ان سے استعفیٰ لیا نہیں گیا۔

ماضی میں شہباز گل اس بات کی بھی تردید کرچکے ہیں کہ عمران خان شہزاد اکبر کے کام سے خوش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی کارکردگی سے شریف فیملی ناخوش ہے جبکہ اب شہباز گل نے موقف اپنایا کہ شہزاد اکبر اپنے استعفے کی وجہ خود بتا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی جگہ نیا نام جلد سامنے آجائے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ احتساب کے انتظامی معاملات ختم ہوچکے، اب تو معاملات عدالتوں میں ہیں۔

شہزاد اکبر کے استعفے پر (ن) لیگ کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.