آنجہانی شہزادی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی ایک سیاہ رنگ کی منفرد فورڈ گاڑی اس ہفتے نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ گاڑی شہزادی ڈیانا نے 1985 سے 1988 تک استعمال کی تھی، نیلام گھر کے مطابق اس ماڈل کی یہ واحد گاڑی ہے جو سیاہ رنگ میں بنائی گئی تھی۔
نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ایک لاکھ پاؤنڈ تک میں فروخت ہوسکتی ہے۔
آر ایس ٹربو سیریز 1 کی گاڑیاں سفید رنگ میں تیار کی گئی تھیں لیکن شاہی خاندان کے محافظوں نے شہزادی ڈیانا کی گاڑی پر سیاہ رنگ کروایا تھا تاکہ شہزادی کی نقل و حرکت مخفی رکھی جاسکے۔
شہزادی ڈیانا نے اپنی گاڑی 40 ہزار کلومیٹر تک چلائی تھی، خیال رہے کہ اگلے ہفتے شہزادی ڈیانا کی وفات کو 25 برس مکمل ہوجائیں گے۔
Comments are closed.