بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

شہزادی ڈیانا کے دوستوں نے ہیری کو 25 ویں سالگرہ پر کونسا قیمتی تحفہ دیا تھا؟

برطانوی شہزادہ ہیری کو 25 ویں سالگرہ پر شہزادی ڈیانا کے قریبی دوستوں سے ایک قیمتی تحفہ ملا تھا۔

ڈیوک آف سسیکس 2010ء میں اپنے زندگی کے سب سے خاص دن کو منانے کے لیے افریقی ملک بوتسوانا گئے تھے۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں انکشاف کیا کہ ایک رات کے اختتام پر والدہ کے دوست مائیک نےکچھ دل کی باتیں کرنے کے لیے بٹھایا اور پھر ان کے باورچی خانے کی میز پر اُنہوں نے مجھ سے میرے افریقہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

اُنہوں نے لکھا کہ مائیک نے مجھ سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس رشتے کو تبدیل کیا جائے کیونکہ اس وقت تک افریقہ میں برطانوی لوگوں کے بارے میں عام طور پر صرف یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ یہاں صرف اپنے مفاد کے لیے آتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ لیکن اب مجھے افریقی لوگوں کو سب کچھ  واپس دینا تھا، برسوں سے میں نے والدہ کے دوستوں مائیک اور تیج کو بس افریقہ میں موجود موسمیاتی تبدیلی، غیر قانونی شکار، خشک سالی، جنگلوں میں آگ لگنے جیسے واقعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں پر افسوس کرتے ہوئے ہی سنا تھا۔

شہزادہ ہیری نے لکھا کہ ان کا خیال تھا کہ میں وہ واحد اثر و رسوخ  رکھنے والا شخص ہوں جسے وہ جانتے تھے اور جو حقیقت میں افریقہ کے لوگوں کے لیے کچھ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’والدہ کے دوستوں کا مجھ سے اس طرح بات کرنا میرے لیے تحفہ تھا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.