آنجہانی شہزادی ڈیانا کا ’کالی بھیڑ‘ والا مشہور سوئیٹر نیلامی کے لیے تیار ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، لیڈی ڈیانا کے اس مشہور سوئیٹر کو 90 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ نایاب سوئیٹر کہیں کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈا گیا اور اب اسے اگست میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرخ رنگ کا یہ سوئیٹر شہزادی ڈیانا نے 1981ء میں ایک پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
واضح رہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کو فیشن کی ملکہ سمجھا جاتا تھا، ان کے لیے مشہور ڈیزائنرز ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے اور ان کے ملبوسات کے ڈیزائن بہت مقبول ہوتے تھے۔
Comments are closed.