بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادہ ہیری کی برطانوی حکومت کو مقدمے کی دھمکی

برطانوی شہزادے ہیری نے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمے کی دھمکی دے دی۔

شہزادہ ہیری کے وکیل کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت باڈی گارڈز واپس دے ورنہ عدالتی جائزہ چاہیں گے۔

شہزادہ ہیری نے مقدمہ کیا تو برطانوی حکومت کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہو گا۔

شہزادہ ہیری اور وزراء کےدرمیان برطانیہ کی ہائی کورٹ میں عدالتی جنگ کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب عدالتی کارروائی کی دھمکی پر ملکہ برطانیہ کو پوتے شہزادہ ہیری کے ارادوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.