برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے افغان جنگ کے بارے میں کچھ نئے انکشافات کیے ہیں۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی افغان جنگ کے دوران افغانستان میں تعیناتی کو ایک آسٹریلوی میگزین منظرِ عام پر لایا تھا۔
اُنہوں نے لکھا کہ ایک آسٹریلوی میگزین نے میری افغانستان میں تعیناتی کے بارے میں خبر شائع کردی تھی کیونکہ وہ میگزین زیادہ مشہور نہیں تھا، اس لیے پہلے تو کسی نے اس خبر پر توجہ نہیں دی لیکن پھر امریکا کی ایک ویب سائٹ پر یہ خبر شائع ہوئی اور دنیا بھر میں پھیل گئی۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس طرح کائنات کا یہ سب سے بدترین راز کہ میں افغانستان کے صوبہ ہلمند میں موجود ہوں، پوری دنیا کو پتہ چل گیا۔
Comments are closed.