پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

شہزادہ ہیری کا غیر متوقع دورۂ برطانیہ

برطانوی شہزادہ ہیری نے غیر متوقع طور پر اپنی اہلیہ، میگھن مارکل اور بچوں کے ہمراہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کا دورہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے اپنے غیر متوقع دورۂ برطانیہ پر شہزادہ ہیری نے اپنی کزن شہزادی یوجینی سے ملاقات کی۔

رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس دوران شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلیبیٹ  فروگمور کاٹیج میں ٹھہرے تھے۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ شہزادہ ہیری برطانیہ آنے پر اپنی کزن شہزادی یوجینی کے گھر بھی رہ سکتے ہیں کیونکہ ان دونوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

شہزادہ ہیری گزشتہ ہفتے لندن کی ہائی کورٹ میں ایک اخبار کے پبلشر کے خلاف مشہور شخصیات اور دیگر شخصیات کی جانب سے دائر کیے گئے پرائیویسی کے دعوے کی سماعت کے لیے بھی غیر متوقع طور پر پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ فروگمور کاٹیج سے دستبردار کیے جانے کے بعد یہ شہزادہ ہیری کا پہلا برطانیہ کا دورہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق، فروگمور کاٹیج کی چابیاں شہزادہ ہیری  کے چچا شہزادہ اینڈریو کے حوالے کر دی گئی ہیں اور فی الحال شہزادہ اینڈریو کی بیٹی شہزادی یوجینی فروگمور کاٹیج میں مقیم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.