برطانیہ کے شہزادہ چارلس تقریب سے خطاب کیلئے ڈائس کی جانب جاتے ہوئے گرنے سے بال بال بچ گئے۔
شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب کے لیے ڈائس تک جاتے ہوئے سیڑھیوں پر ہی لڑکھڑا گئے۔
شہزادہ چارلس نے کمال اعتماد سے اپنے توازن کو برقرار رکھا اور ڈائس کی جانب جا کر اپنی تقریر کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔
موسمیاتی کانفرنس میں تقریباً 2 سو ممالک کے وفود شریک ہیں، گلاسگو میں عالمی موسمیاتی کانفرنس 12 نومبر تک جاری رہے گی، کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش موسمیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے۔
Comments are closed.