برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کو چھٹیوں کے دوران میڈیا کا سامنا کرنا پسند نہیں تھا۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے کلوسٹرس میں نہ آنے کے لیے بہانہ کر کے دادی کی رہائش گاہ کے پیچھے نورفولک میں رہنے کو ترجیح دی، یہ جگہ بیس ہزار ایکڑ پر مشتمل تھی جو ہم دونوں کو پسند تھی۔
اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ بھائی نے میڈیا کے سامنے آنے سے بچنے کے لیے والد سے جھوٹ بولا تھا لیکن اس جھوٹ کے بارے میں صرف مجھے معلوم تھا۔
شہزادہ ہیری نے کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ کلوسٹرس پر اسکیئنگ سے پہلے ہمیں ہمیشہ پہاڑ کے دامن میں ایک مخصوص جگہ پر چلنا پڑتا ہے اور 70 یا اس سے زیادہ فوٹو گرافروں کے سامنے کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
Comments are closed.