برطانوی شہزادہ ولیم نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ایک اہم شاہی ذمہ داری دے دی۔
دی ارتھ شوٹ پرائز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جیسنڈا آرڈرن کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ’ہمیں جیسنڈا آرڈرن کو دی ارتھ شاٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے‘۔
اس پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر پر جسینڈا آرڈرن کا پیغام بھی لکھا ہوا ہے کہ جب سے ارتھ شاٹ پرائز قائم ہوا ہے میں نے اس کی طاقت پر یقین کیا ہے کہ یہ نا صرف اس جدت کو پھیلانے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا، جس کی ہمیں اشد ضرورت ہے بلکہ ایک نئی امید بھی بنے گا‘۔
پرنس آف ویلز نے مذکورہ پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’جیسنڈا آرڈرن کو ارتھ شاٹ پرائز ٹیم میں خوش آمدید کہنا اعزاز کی بات ہے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’بطور وزیرِاعظم نیوزی لینڈ ان کے تجربے کے ساتھ ساتھ پائیدار اور ماحولیاتی حل کی حمایت کے لیے ان کی زندگی بھر کی وابستگی ہمارے مشن میں نئی سوچ کا بھرپور جذبہ لائے گی‘۔
Comments are closed.