پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے، سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا۔

شہزادہ طلال کی نماز جنازہ  مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا۔

شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تھے اور عسیر خطے کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کے انتقال پر مملکت بھر سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کا کھو جانا سعودی عرب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی ان کے خاندان، دوستوں اور مملکت کے عوام کو بہت محسوس ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.