لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شہر یار آفریدی کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنُو اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل راولپنڈی ڈویژن بینچ نے سیاسی رہنما شہر یار آفریدی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت ڈویژن بینچ نے شہر یار آفریدی سمیت 7 دیگر ملزمان کی ضمانت بھی منظور کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ملزمان کو دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
شہریار آفریدی کو 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں شہریار آفریدی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔
شہر یار آفریدی نے جج حامد حسین کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔
عدالت نے شہر یار آفریدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کی تھی۔
Comments are closed.