hookup Birmingham carolina sweets hookup hotshot best hookup subredduts hookup que significa farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہر قائد میں بہت افسوس ناک صورتحال ہے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بہت افسوس ناک صورتحال ہے، سندھ میں زندگی بد سے بد تر ہوتی جاتی رہی ہے، عوام کی زندگی بہتر نہیں ہو رہی۔

خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیر شاہ دھماکے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے رفاہی پلاٹ، کھیل کے میدان، سرکاری زمینوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا، معاملات دن بدن خراب ہوتے گئے، ایک عمارت کے نیچے دھماکا ہوجاتا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے، تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ عمارت نالے پر بنی ہوِئی تھی۔

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت نیا میئر 4 سال رونے دھونے میں گزارے گا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کہنا تو بہت آسان تھا کہ زمین کے نیچے گیسز تھیں جس کی وجہ سے بلڈنگ گر گئی، سوال یہ ہے کہ سیپا کیا کررہی تھی، سائٹ میں ایک بھی ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے، سائٹ کے علاقے میں صفائی کا نظام بھی نہیں ہے، اتنے سال سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کیوں کچھ نہیں کیا؟

خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں نالوں پر تجاوزات قائم ہیں، کیا ہم انتظار کریں کہ اگلی بلڈنگ کب گرے گی، پھر یہ وزراء اپنی سیاست چمکائیں گے، نسلہ ٹاور کا آپریشن ہوا لیکن این او سی کے عمل کو بہتر نہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے بلدیاتی نظام کے پی اور پنجاب جیسا ہو، کے ایم سی کو پیپلزپارٹی نے ہائی جیک کرلیا ہے، پورے شہر میں بل بورڈ لگے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اربوں روپے کمائے جارہے ہیں۔

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنادینا چاہئے، سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے کہتے تھک گئے کہ سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ دیا جائے، بلاول کہتے ہیں کہ ہمارے اسپتال بہترین ہیں، وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم دینا چاہتے ہیں، بنڈل آئی لینڈ سے سندھ کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت سندھ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پی پی سندھ کو موہنجو دڑو بنانا چاہتی ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، کمپنیاں خوف زدہ ہیں کیونکہ یہاں زرداری سسٹم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.