اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، ڈینگی سے بیمار مزید ایک شہری کا انتقال ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ ایک روز میں ڈینگی سے مزید 98 افراد بیمار ہو ئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ روز انتقال کرنے والا شہری پولی کلینک اسپتال میں زیر علاج تھا، گزشتہ پانچ دن کے اندر، 4 شہری ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب شہر اقتدار میں ایک روز میں ڈینگی سے مزید 98 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 835 ہو چکی ہے۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی سے 2 ہزار 218 افراد اور شہری علاقوں میں 1ہزار 617 افراد بیمار ہو چکے ہیں ۔
Comments are closed.