ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ہتھیار، گولہ بارود مختار طالبان ارکان کے حوالے کرنے ہوں گے۔
یہ بات طالبان عہدے دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما منظر عام پر آئیں گے، دنیا ہمارے رہنماؤں کو بتدریج دیکھے گی، کوئی راز داری نہیں رہے گی۔
طالبان عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان ارکان کو افغانستان میں اپنی فتح کا جشن نہ منانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.