whisper hookup cougar hookup in louisiana hookup Wyoming 4 foot by 8 foot solar panel hookup best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، آئین پر شب خون مارا جا رہا ہے، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم پاکستان  نے سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کےخلاف 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔

 نئے نظام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو غلام بنانے کی کوشش کو واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے بلدیاتی نظام کے نام پر نیا منصوبہ مسلط کرنا چاہتی ہے، نئے قانون کو آئین کی پامالی قرار دیتے ہوئے خالد مقبول نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی استدعا بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.