وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ طوفان کے دوران گھروں میں رہیں۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹھٹھہ سجاول کی ساحلی پٹی کا دورہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے بھر میں لگے بل بورڈز ہٹانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی آتے ہی کراچی میں چشمہ گوٹھ والا روڈ سمندر کی لہروں سے ڈوب جائے گا۔
مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان بپرجوائے کے دوران لوگ اپنے بچوں کو گھروں میں رکھیں۔
Comments are closed.