لاہور میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ لاہور قلندرز بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، لاہور قلندرز نے موبائل ویکسی نیشن کے ذریعے لوگوں کو گھروں کے قریب ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کی ہے.
لاہور قلندرز کورونا کو مات دینے کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ چل رہی ہے، پچھلے 3 ماہ سے لاہور قلندرز کا موبائل ویکسی نیشن سینٹر مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں کو گھروں کے قریب ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔
لاہور قلندرز کے موبائل ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوانے والے شہری خوش ہیں، جبکہ وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسی سہولت کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نا صرف کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بہترین کام کر رہی ہے بلکہ عوامی فلاح کے کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔
شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا فری پاکستان کے لیے لاہور قلندرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
Comments are closed.