طالبان رہنما و قندھار کی سیکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔
قندھار میں طالبان رہنما و قندھار کی سیکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ نے چیک پوسٹ پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو چیکنگ کے دوران شہریوں سے مہذب انداز میں پیش ہونے کی ہدایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، سیر گاہوں میں لوگوں کو معمول کے مطابق آنے جانے کی اجازت ہے۔
سیکیورٹی انچارج ملا جمعہ نے مزید کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر علاقوں کے طالبان کی بھی چیکنگ اور اسناد چیک کی جاتی ہیں، دوسرے علاقوں کےمسلح طالبان کے غیر ضروری گھومنے پر پابندی عائد ہے۔
Comments are closed.