محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جنوب مغرب سے ہوائیں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 63 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔
کراچی میں تیز ہواوں کا سلسلہ رات تک جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے پرانے درخت اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.