پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی داولاگیری کو سر کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے.
نیپال میں واقع 8167 میٹر بلند چوٹی کو سر کر کے وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔
داولاگیری سمٹ کے لیے شہروز کاشف نے منگل کی شب پیش قدمی شروع کی اور بدھ کی صبح اس کے بلند ترین مقام تک پہنچ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
21 سالہ شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹڑ سے بلند 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان بھی 12 بلند چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سب سے کم عمر میں سر کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں اور اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے انہیں اب چین میں واقع 2 چوٹیاں چو ایو اور شیشاپنگما سر کرنا باقی ہے۔
یہ ریکارڈ اس وقت نیپال کے منگما ڈیوڈ شیرپا کے پاس ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر میں تمام 14 ’’ایٹ تھاوزنڈرز‘‘ سر کیے تھے۔
Comments are closed.