صوابی میں پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے گھر پر چھاپہ مار کر دو لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے۔
شہرام ترکئی نے اپنے بیان میں کہا کہ صوابی میں میرے گھر پر ایک بار پھر چھاپا مارا گیا ہے، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے گھر کی تلاشی لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایکسائز عملہ قانونی طور پر رجسٹر دو گاڑیاں ساتھ لے گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک نئی مگر غلط روایت قائم کی جا رہی ہے، چادر چاردیواری کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا۔
Comments are closed.