شہد کی مکھیوں کا شکار ہونے والا لڑکا بلآخر ایک ہفتے کوما میں رہنے کے بعد بیدار ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائو(Ohio) میں 20 سالہ لڑکا آسٹین بیلامی (Austin Bellamy) گزشتہ ہفتے شہد کی مکھیوں کا شکار بن گیا تھا۔
آسٹین بیلامی کو شہد کی مکھیوں کے تقریباً 20 ہزار ڈنک لگے جس سے اس کی حالات غیر ہوگئی۔
واقعے کے بعد آسٹین بیلامی کو فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کوما میں جانے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج رہا، اب ہوش میں آگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ آسٹین بیلامی کی والدہ شونا کارٹر (Shawna Carter) کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گھر کے عقب میں درخت کی کٹائی کا کام کررہا تھا اسی دوران لاعلمی کے باعث غلطی سے اُس شاخ کو بھی کاٹ دیا جس پر شہد کی مکھیوں کا چھتّہ موجود تھا۔
درخت کی کٹائی کرتے ہی مکھیوں نے اس پر حملہ کردیا، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اس نے سر سے بازوؤں تک سیاہ کمبل لپیٹ لیا ہو۔
Comments are closed.