جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

شہدا قبرستان جانا چاہتی تھی، گھر پر نظر بند کر دیا گیا، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ شہدا قبرستان جانا چاہتی تھیں لیکن انہیں گھر پر نظر بند کر دیا گیا۔ 

یوم شہدائے کشمیر پر سری نگر سے جاری اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی حکومت سپریم کورٹ میں کہہ رہی ہے کشمیر میں سب ٹھیک ہے۔ بھارتی حکومت آرٹیکل 370 کی خلاف ورزی کے جواز کیلئے کشمیر کےحالات ٹھیک بتا رہی ہے۔ 

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کےلیے جانیں قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کی تاریخ مسخ کرنے یا اپنے ہیروز کو بھلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

انہوں نے یوم شہدا پر غاصبوں کے خلاف آخری دم تک بہادری سے لڑنے والوں کو سلام پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.