سندھ کے شہر شہدادپور میں راشن دینے کے بہانے لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیاتی کی گئی ہے۔
متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، سبزی لینے جا رہی تھی، راشن کا جھوٹا دلاسا دیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور خالد اور دل شیر ماچھی نے زیادتی کی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے اسے طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم زیر حراست ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ لڑکی کے بیان اور میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Comments are closed.