جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہدائے سانحۂ اے پی ایس کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 9 سال پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاکیت کی بدترین مثال رقم کی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول کی نویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشک بار ہو جاتی ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ قوم کے دل آج بھی سانحۂ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں رنجیدہ ہیں، بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا۔

محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے شہداء نے پوری قوم اور اداروں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجا کیا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.