صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ شہدائے کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ13 جولائی1931 کے شہداء کی روح کو ان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجہد ابھی بھی جاری ہے، کشمیری عوام کی غیرقانونی بھارتی قبضے کےخلاف جنگ منصفانہ اوربے لوث ہے.
انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا، آزادی کا دن دور نہیں، انشاء اللہ ہم ضرور دیکھیں گے۔
Comments are closed.