چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز گِل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
Comments are closed.