بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

شہباز گِل کی پمز اسپتال کی جاری کردہ پہلی میڈیکل رپورٹ کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی، پراسیکیوشن نے رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرا دی۔

پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق شہباز گِل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گِل کو سانس لینے میں مسئلہ ہورہا ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کندھے،گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہباز گِل درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گِل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، قانون میں ہے کہ کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ شہباز گِل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، جبکہ اُن کا کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گِل کے مزید طبی معائنے کہ ضرورت پڑسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.