بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

شہباز گِل کی صحت اب کیسی ہے؟

گزشتہ شب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شہباز گِل کی صحت سے متعلق پر اب ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ شہبازگل اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل ہیں، شہبازگل کی سانس کی بیماریوں کا علاج جاری ہے۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر بشیر کا کہنا ہے کہ شہباز گل دمہ کے مریض ہیں، چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو سانس لینے میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف کے باعث سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، اُنہیں سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ رات 2 بجے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گِل کے آج مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.