بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گِل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو دن 10 بجے تک ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
شہباز گِل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
شہباز گِل کے وکلا فیصل چوہدری اور حفیظ اللّٰہ یعقوب عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے 10 بجے تک پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے کارروائی 10 بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔
Comments are closed.