وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔
شہباز گل نے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کھیلوں کے نام پر سیاست کو بند کیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل اسپورٹس پالیسی بنائی گئی ہے، جو وزیراعظم سے شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پالیسی شیئر کرنے کے بعد اولمپکس ایسوسی ایشن نے دھمکی نما خط بھیجا۔
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ نیشنل اسپورٹس پالیسی بنانا وفاق کا کام ہوتا ہے، حکومت کو نیشنل اسپورٹس پالیسی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.