
اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دست راست شہباز گل پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل پر تشدد کے الزامات کی پولیس انکوائری آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں قائم کمیٹی نے مکمل کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے 4 رہنما فواد چوہدری، علی نواز اعوان، عثمان ڈار اور راجا خرم پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان ریکارڈ کیے ہیں، کمیٹی نے ڈاکٹروں سمیت دیگر بیانات پر رپورٹ طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس تحقیقات پرمبنی رپورٹ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
Comments are closed.