بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گِل پر تشدد عمران خان کیخلاف بیان لینے کی کوشش ہے، اسد عمر

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کرکے عمران خان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بتایا کہ شہباز گِل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہیں، انہیں بتایا کہ پارٹی لیڈر اور ورکر اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کرلیا، 3 بجے سنایا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہباز گِل اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں تھے تو ان پر تشدد کیا گیا،اُن پر جس بیان پر مقدمہ بنایا گیا ہے وہ براہ راست نشر ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فون کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، فون تو اُسی دن پولیس نے لے لیے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے، ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں،امید ہے کہ شہباز گِل کو تشدد کے لیے ان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

اسد عمر نے بتایا کہ شہباز گِل سے عمران خان کے خلاف بات نکلوانے کیلئے ریمانڈ مانگا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.