ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

شہباز گِل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے بطور امریکی شہری خود کو پی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹر کرالیا۔

شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا۔

پی ٹی آئی رہنما کو امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن نمبر جاری کر دیا گیا، انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے امریکا میں ملاقاتوں، فنڈ ریزنگ تفصیلات سے ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کر دیا۔

شہباز گِل نے اس سال 19 اپریل تا 9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کیں، امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں شہباز گِل کا تحریری بیان بھی شامل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

تحریری بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ امریکی اداروں کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکی پاکستانیوں، امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.