the hookup game download gina valentina melissa moore hookup hotshot app for plane hookups hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کے کورٹ مارشل پر اعتراض نہیں، احمد اویس

پنجاب حکومت کے نئے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر اعتراض نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

احمد اویس نے کہا کہ شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں احمد اویس ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگر شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے تو چلنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.