بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان کو جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

دوسری جانب شہباز گل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادر نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.