چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ سامنے آ گیا۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس مزید تحقیقات اور موبائل فون ریکور کرنا چاہتی ہے، اس دوران21 اگست کو کروائے گئے شہباز گل کے میڈیکل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو ہلکا سا سانس کا مسئلہ ہے، انہیں ڈاکٹروں کی ہدایات پر چلنے کا مشورہ دے کر ڈسچارج کیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کو 24 اگست کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
Comments are closed.