چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے خلاف غیر لائسنس شدہ اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق 12 گھنٹوں کی مہلت کے باوجود شہباز گل پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے برآمد پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے برآمد پستول کے حوالے سے شہباز گل کا بیان ہے کہ یہ اس کے ملازم کا ہے اور اس کا لائسنس بھی ہے۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ شہباز گل کو ملازمین کو اسلحے کے لائسنس سمیت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل اب تک ملازم اور نائن ایم ایم پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکے ہیں، وہ اسلحہ بغیر لائسنس اور اجازت نامہ رکھنے کے جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
Comments are closed.