best totally free hookup app hookup que significa bbw hookups app denver hookup airbnb free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کے ایکسیڈنٹ اور بعد کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ 

حادثے کے بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جبکہ تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔ تاہم جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل مختلف نظر آئے۔

اس دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جبکہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔ شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 

آصف علی نامی صارف نے شہباز گل اور پرویز الٰہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’انہیں آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے۔‘

سلطان احمد خان نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ ’ایکسیڈنٹ کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹا، پرویز الٰہی نے شہباز گل کو اپنا پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.