
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے طبی معائنہ کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار رکنی میڈیکل بورڈ کی سربراہی ایسوسی ایٹ پروفیسر شفاعت رسول کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ شہباز گل کے علاج کے ساتھ مبینہ تشدد کے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر انعام شامی اور ڈاکٹر ضیاء شامل ہیں۔
دوسری جانب شہباز گل پر تشدد الزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی، پولیس نے تشدد الزامات پر بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس نے شہباز گل کے معاملے پر ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لیے ہیں، ذرائع کے مطابق تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔
تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.