hookup Mount Ephraim 80 hookup casusl hookup review whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کےجسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات ظاہر ہوئے، وزیر داخلہ پنجاب

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا اڈیالہ جیل میں قواعد و ضوابط کے مطابق طبی معائنہ کیا گیا، معائنے میں شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات ظاہر ہوئے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل آمد سے قبل شہباز گل پر تشدد کیا گیا، میڈیکل آفیسر نے ابتدائی معائنہ رپورٹ میں نشانات سے متعلق رجسٹر میں اندراج کیا۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ زخموں کے نشانات سے متعلق سیشن جج، پولیس کو بتانے کا پابند ہوتا ہے، اس وقت کے جیل سپرنٹنڈنٹ نے تشدد کے نشانات سے متعلق کسی کو مطلع نہیں کیا۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ سنگین غفلت پر جیل سپرنٹنڈنٹ، متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جیل انٹری رجسٹر میں درج معلومات نے ہمارے مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.