بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کی گرفتاری الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل میں آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل میں آئی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیجا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ شہباز گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی شق 15 اور 16 کی خلاف ورزی کی۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری خوف و ہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شہباز گل مظفر گڑھ میں نقص امن کا باعث بن رہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پولیس، انتظامیہ شہباز گل کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں پنجاب پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا۔

مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری جیسی وردی والے پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے ایکشن لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کو واپس بھیجنے کے لیے آئے ہیں۔

شہباز گِل سے پولیس اہلکار کافی دیر تک بات کرتے رہے تاہم کافی بحث و تکرار کے بعد شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.