وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم ایک ڈیل آفر کرتے ہیں، ہم سے لے لیں، پیسے واپس کریں، پہلے ڈیل یہی تھی، آپ نے لیٹ کیا تو اب ڈیل یہ نہیں ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مشرف کے ساتھ ڈیل کی اور پوری پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، نون لیگ کے بڑے لیڈرز کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف ڈیل کر کے بھاگے تھے، ڈیل ملنے کی بات تویہ خود 3 ماہ سے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ کو ڈیل کس سے ملی ہے، شریف ڈاکٹرائن یہ ہے کہ ہر وقت، ہر کسی سے ہر چیز مانگتے رہو، یہ ڈیل لینے کیلئے کہاں کہاں نہیں جاتے، ڈیل کی باتیں یہ خود کرتے ہیں، اب یہ اچھے بچے بننا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا جب گالم گلوچ سے کام نہیں بنا تو دوبارہ پاؤں پڑ گئے، ان کے چار لیڈروں کو پتا ہے کہ شریفوں کا کوئی مستقبل نہیں، اب ڈیل اور ڈھیل کی گنجائش ہی نہیں، اب ان کا معافی مانگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے چار لوگ پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شریفوں کو نظر آگیا ہے کہ ہم کمزور ہوگئے ہیں، اس بار چار کی ڈیل مانگی جارہی ہے، نواز شریف کا ویزا ریجیکٹ ہوا تو وہ سیدھا پاکستان آئیں گے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ یہ ڈیل مانگ رہے ہیں کہ مریم، نواز شریف، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو باہر جانے دیا جائے، شاہدخاقان عباسی کے بھی بہکے بہکے بیان سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی کرپشن کی شہ رگ تک پہنچ گئے ہیں، چاروں دوستوں میں پانچواں بھی شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقصود چپراسی، قوم اور ہم سے معافی مانگیں، اپنے گناہ قبول کریں، سزا مکمل کریں پھر جہاں دل چاہے جائیں، ان کی جیبوں سے پیسہ نکلا ہے، ان کے قبضے سے زمین واگزار کرائی ہے، اتفاق اسپتال اور شریف میڈیکل میں 3ارب روپےکا مبینہ طور پر گھپلا کیا گیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں، انکےاکاؤنٹس میں 3 ہزار ارب روپےکس نے ڈالے، یہ جواب نہیں دے سکتے۔
Comments are closed.