بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کیس: ٹرائل کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کیس سے متعلق ٹرائل کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی درخواست پر سماعت کے بعد ایک صفحے  پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ایک رات قبل سماعت کی تاریخ کا معلوم ہوا، شہباز گل نے وکیل نامزد کرنے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے شہباز گل کی وکیل نامزد کرنے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کے وکیل اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ورنہ سرکاری وکیل نامزد کر دیا جائے گا۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت میں پولیس ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہو، جبکہ شہباز گل 11 اکتوبر کو کیس کے ٹرائل کے حوالے سے وکالت نامہ جمع کروادیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.