لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دست راست شہباز گل کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست بغیر کارروائی کے 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کے استغاثہ پر سماعت کی۔
پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے گلفام بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور شہباز گل کا حاضری سے استثنیٰ ختم کرنے کی استدعا کی۔
فوجداری مقدمے کی سماعت میں شہباز گل کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کمپنی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شہباز گل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزا کا حکم دے۔
Comments are closed.