اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

شہباز گل کا قومی ٹیم کا کپتان بدلنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کو ایک نئے کپتان کی ضرورت ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ بابر ایک عظیم بلے باز ہے مگر وہ اٹیکنگ کپتانی نہیں کرسکتے، جس کے باعث پاکستان کو بہت سے میچز میں شکست ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا، ویرات کوہلی 82 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.