اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا پولیس کو جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کو تفتیش کے لیے 48 گھنٹے کے لیے تفتیشی افسر کی تحویل میں دیا جاتا ہے، تفتیشی افسر تحویل میں لینے کے فوری بعد ملزم شہباز گل کا طبی معائنہ کروائیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہباز گل کے طبی معائنے کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کی۔
شہباز گل کے وکلا فیصل چوہدری اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
Comments are closed.