پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان نے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے پمز اسپتال میں معمول کے کلینیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر، شوگر، نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے، شہباز گل کو سینے کا معمولی انفیکشن ہے، جس کی دوا دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفے کی سہولت میسر ہے، شہباز گل کو اسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب شہباز گل پر تشدد الزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی، پولیس نے تشدد الزامات پر بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس نے شہباز گل کے معاملے پر ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لیے ہیں، ذرائع کے مطابق تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔
تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.