بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کار حادثہ کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کے کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی۔

حافظ آباد میں علاقہ مجسٹریٹ عتیق الرحمان نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم وجاہت کی جانب سے صفوان عباس ایڈووکیٹ اور ملک وقاص ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

چند روز قبل کالیکی منڈی کے قریب موٹروے پر شہباز گل کی گاڑی پیچھے سے ہٹ ہوئی تھی، حادثے میں پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے 2 ساتھی زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے شہباز گل کی کار کو ٹکر مارنے والے ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کیا۔

وکیل وجاہت علی نے مزید کہا کہ واقعہ حادثہ تھا، بے گناہ شخص کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.